• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقامی حکومتوں، گراس روٹ گورننس بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں، متحدہ رہنما

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر راہنماؤں سید مصطفیٰ کمال، ڈاکٹر محمد فاروق ستار، سینیٹر نسرین جلیل، سینیٹر فیصل سبزواری اور رکن قومی اسمبلی سید امین الحق نےسوئیڈش سفارت کاروں کو آگاہ کیا ہے کہ ایم کیو ایم ملک میں مقامی حکومتوں اور گراس روٹ گورننس بہتر کرنے کے لئے کام کر رہی ہے، اس سلسلے میں دیگر پارلیمانی جماعتوں کے ساتھ مل کر 27 ویں آئینی ترمیم پر بھی مشاورت جاری ہے، تاکہ ملک میں بنیادی جمہوریت مضبوط کی جاسکے، وہ یہاں ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد میں سوئیڈش سفارت کار الیگزینڈرا برگ اور سیکنڈ سیکریٹری جیسیکا ماربیٹوسے ملاقات کررہے تھے، ملاقات میں پاک سوئیڈن دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور تعلیم و صحت عامہ کے شعبوں میں مل کر کام کرنے پر اتفاق ہوا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید