• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذہنی صحت کی آگہی کیلئے آئی بی اے میں میوزیکل کنسرٹ، نوجوانوں کی شرکت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ذہنی صحت کی آگہی کے لئے آئی بی اے کراچی میں میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی اورکالجز کےطلبا نے گیت پیش کئے، فنڈ ریزر کنسرٹ "کو اب چپ نہیں" کانام دیا گیا، منفرد محفل موسیقی میں شہر کے نوجوانوں کو ذہنی صحت کے مسائل کے حوالے سے کھل کر بات کرنے کی ترغیب دی گئی، کانسرٹ میں اب چپ نہیں کا نعرہ لگاتے ہوئے شرکا نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ پرفارمنسز پیش کیں ،اس موقع پر پاکستان میں ذہنی صحت کے آگاہی پروگرامز کے لیئے فنڈ ریزنگ بھی کی گئی،ایونٹ میں شہر بھر کے نوجوانوں نے شرکت کی اور موسیقی کے ذریعے اپنی آواز بلند کی، ماہر نفسیات اور سائنیپس کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر عائشہ میاں نے کہا کہ یہ کانسرٹ سائنی پس کے یوتھ ونگ کے تحت ہورہا ہے ان ونگ کے ممبران کی عمر پندرہ سے اکیس سال کے درمیان ہے، دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی کے علاوہ نوجوانوں میں نفسیاتی امراض و دبا ایک بڑا مسئلہ ہے،حالیہ دور میں بےروزگاری،معاشی مسائل اور پڑھائی کا بوجھ نوجوانوں پر منفی اثرات مرتب کررہا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید