کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے گلشنِ مہران سیکٹر تین کے الاٹیوں کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ،وقف شاہ سمیت متعدد الاٹیز نے چیف سیکرٹری سندھ ،رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹی اور دیگرکو فریق بناتے ہوئے درخواست دائر کی ہے جس میں کہاگیا کہ گلشن مہران سوسائٹی کے پلاٹس پر قبضے کیے جا رہے ہیں۔