کراچی (اسٹاف رپورٹر ) میٹھا در بولٹن مارکیٹ زارا سینٹر میں واقع گڈز ٹرانسپورٹ کے دفتر کے نیچے پیر کو مسلح ملزمان نے ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے، سول اسپتال میں 26 سالہ محمد اسامہ ولد محمد اشرف کے نام سے ہوئی،ایس ایچ او حامد علی کے مطابق مقتول اپنے چچا کے دفتر میں کام کرتا تھا ، واقعہ کے وقت مقتول دفتر سے نکل کر پیدل جا رہا تھا جب مسلح ملزمان نے اس پر فائرنگ کی،انہوں نے بتایا کہ مقتول گارڈن کا رہائشی آبائی تعلق نارووال پنجاب سے تھا،مقتول کی ایک ہفتہ قبل ہی شادی ہوئی تھی، مقتول کا اپنے رشتہ داروں سے نارووال میں جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا۔