کراچی( اسٹاف رپورٹر ) نیو کراچی سیکٹر فائیو ای میں واقع مکان سے 25 سالہ سیف اللہ ولد سلطان کی پھندا لگی لاش ملی جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی اور بیروزگار تھا ، معاشی حالات سے تنگ آ کر پھندا لگا کر خودکشی کی ہے،واقع کے وقت متوفی کی بیوی اپنے میکے گئی ہوئی تھی،متوفی دو بچوں کا باپ تھا۔