کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے مزار قائد کے سامنے علاقے میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق درخواست کی مزید سماعت تین ہفتوں کے لیئے ملتوی کردی ، دائر درخواست میں کہاگیا ہے کہ جمشید ٹاؤن کے پلاٹ 211پر غیر قانونی پلازہ تعمیر کیا جارہا ہے ،یہ مزار قائد کے تقدس کے خلاف ہے،عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر مزید دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت تین ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔