کراچی ( اسٹاف رپورٹر)مکیش کمار چائولہ نے صوبائی وزیر کے عہد ہ کا حلف اٹھا لیا،گورنرہائوس میں حلف برداری کی سادہ و پروقار تقریب میں گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے حلف لیا،حلف برداری تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، صوبائی وزراء ،مختلف محکموں کے سیکریٹریز اور دیگر بھی شریک تھے ،دریں اثنا کامران خان ٹیسوری سے سید مراد علی شاہ نے ملاقات میں صوبہ میں جاری ترقیاتی منصوبے، وفاق کے تعاون سمیت دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ۔