• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر کراچی نے شہر میں صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال اور اس حوالے سے بڑھتی شکایات کا نوٹس لے لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کی سڑکوں پر کچرا پھینکنے والوں کیخلاف کارروائی اور جرمانے عائد کئے جائینگےکچرا کنڈیوں اور کوڑے دانوں سے بروقت کچرا نہ اٹھانے پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ذمہ داروں سے بھی باز پرس کی جائے گی ،میئر کراچی مرتضی وہاب نے شہر میں صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال اور اس حوالے سے بڑھتی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ انفورسمنٹ اینڈ امپلی منٹیشن کو اس سلسلے میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کا ٹاسک دیدیا ،میئر کراچی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر انفورسمنٹ اینڈ امپلی منٹیشن خلیق الرحمن ٰنے ایک آرڈر کے ذریعے تمام میونسپل انسپکٹر ز کو شہر میں کچرا پھیلانے والے عناصر کیخلاف کارروائی کا حکم دیاہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید