اسلام آ باد ( نیوز ر پورٹر) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے تناظر میں نیشنل ایکشن پلان کی سنٹرل ایپکس کمیٹی کا پیر کو بلایا گیا اجلاس بوجوہ منعقد نہیں ہو سکا۔ حکومتی ذرائع کے مطا بق یہ اجلاس اب آج بروز منگل 19 نومبر کو وزیر اعظم ہاؤس اسلام آ باد میں وزیر اعظم کی زیرصدارت ہوگا۔ سیا سی وعسکری قیادت کے اس اہم اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطا بق اجلاس میں نائب وزیر اعظم اور روزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ سنیٹر اورنگزیب، وزیر داخلہ سنیٹر محسن نقوی، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات عطا تارڑ، وزیر قانون سنیٹر اعظم نذ یر تارڑ، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی آئی ایس پی آر، ڈی جی ایم او، ڈی جی ایم آئی، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی آئی بی، ڈی جی ایف آئی اے، نیشنل کو آرڈی نیٹر نیکٹا، تمام چیف سیکرٹریز، تمام آئی جیز پولیس شریک ہونگے۔