کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاست دان ،سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ 9مئی کے کچھ لوگ مسنگ ہیں ان کو اس دھرنے میں ڈھونڈا جائے گا، مراد سعید آگئے تو فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی کو کوئی بندہ نہیں بچا سکتا، رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف، سردار لطیف کھوسہ نےکہا کہ 24 نومبر کو جب لوگ نکلیں گے تو یہ خس و خاشاک کی طرح بہہ جائیں گے۔ میں ابھی بھی قائم ہوں نومبر کے مہینے میں ہی عمران خان باہر ہوگا اور یہ چور ، ڈاکو ،لٹیرے بھاگ جائیں گے،اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہوجائے تو یہ حکومت ایک دن نہیں رہ سکتی،اگر ایک دن یہ حکومت رہ جائے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔سینئر سیاست دان ،سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ میں حکومت کا اتحادی نہیں مجھ پر اتنا برا وقت نہیں آیا۔ کوئی کہے کہ میں حکومت کا اتحادی ہوں تو طنز لگتا ہے۔میں ایس آئی ایف سی کا ضرور خیر خواہ ہوں۔ حکومت کی درست چیز ہوگی سپورٹ کروں گا نہیں ہوگی تو نہیں کروں گا۔امریکا اور برطانیہ سے بھی خطوط آگئے ہوا کچھ نہیں۔میں عمران خان کو سیاسی طو رپر بچانا چاہتا ہوں۔بانی پی ٹی آئی کے اردگرد لوگ وہی کررہے ہیں جو میں کہتا رہا ہوں۔عمر ایوب نعرہ لگا رہے ہیں ہم کفن باندھ کر آئے ہیں میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔مجھے کلپس دینا پڑ جائیں گے پتہ چل جائے گا کفن کس نے پہنا ہوا ہے کس نے سر پر ناڑا باندھا ہوا ہے۔9 مئی کے کچھ لوگ مسنگ ہیں ان کو اس دھرنے میں ڈھونڈا جائے گا۔مراد سعید آگئے تو فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی کو کوئی بندہ نہیں بچا سکتا۔ یہ دھرنا بھی لوگوں کو مروانے کے لئے کیا جارہا ہے پہلے کی طرح فلاپ شو ہوگا۔کے پی حکومت کی مشینری ہوگی چھ سات ہزار آدمی آجائے گانہ دھرنا ہوگا نہ بلبلہ پھٹے گا۔اسٹیبلشمنٹ کے لئے یہ لاسٹ یا سیکنڈ لاسٹ کال نہیں شوغل میلہ ہے۔24 نومبر کوبانی پی ٹی آئی کی کوئی رہائی نہیں ہوگی۔ ن لیگ کی شیل لائف ختم ہوچکی ہے پنجاب میں بھی حالت ٹھیک نہیں ۔تحریک انصاف میں اس وقت6 سے8 دھڑے ہیں۔کوئی ایم پی اے 50 افراد احتجاج کے لئے لے آیا تو سلام پیش کروں گا۔آج جس کیس میں بانی پی ٹی آئی بری ہوئے وہ میری وجہ سے ہوئے۔