• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کیلئے پاکستانی برآمدات میں سب سے زیادہ اضافہ چینی کی مد میں ہوا

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات میں سب سے زیاد اضافہ چینی کی مد میں ہوا ،جولائی سےاکتوبر کے دوران پاکستانی برآمدات45کروڑ ڈالرز جبکہ چینی کی برآمدات 9 کروڑ 17لاکھ ڈالرز رہیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سےچینی کی برآمد کی اجازت دینےکےاثرات سامنےآنے لگے-رواں مالی سال کے پہلےچار ماہ کے دوران افغانستان کے لیےپاکستانی برآمدات میں اکاون فیصد اور اکتوبر میں سالانہ بنیادوں پر افغانستان کے لیے برآمدات تنتیس فیصد بڑھیں جبکہ جولائی سے اکتوبر دو ہزار چوبیس کے دوران افغانستان کے لیے چینی کی برآمدات میں ایک ہزار چار سو سنتالیس فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔حکومتی ذرائع کا بتانا ہے رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات میں سب سے زیاد اضافہ چینی کی مد میں ہوا -ذرائع کے مطابق جولائی سےاکتوبر 2024 کے دوران افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات 45کروڑ ڈالرز رہیں اور گذشتہ سال اسی مدت میں افغانستان کے لیے برآمدات کا حجم 29 کروڑ86 لاکھ ڈالرز تھا۔

اہم خبریں سے مزید