کراچی (عبدالماجد بھٹی)کراچی کے مقامی ہوٹل میں پیر کی دوپہر جس وقت آتشزدگی کاواقعہ پیش آیا، ویمن نیشنل ون ڈے کرکٹ کپ کےچار ٹیموں کے درمیان دو میچ ہورہے تھے جبکہ پانچویں ٹیم کا آپشنل ٹریننگ سیشن تھاجسکی وجہ سے پانچ کھلاڑی ہوٹل میں موجود تھیں۔پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ ان لڑکیوں کو بحفاظت نکال لیا گیااور فوری طور پر نیشنل اسٹیڈیم میں واقع حنیف محمد ہائی پرفارمنس منتقل کردیا گیا۔جس وقت لڑکیوں کو کمرے سے باہر نکالا اس وقت وہ پریشان تھیں اور ہواس باختہ دکھائی دیں۔لیکن پانچوں لڑکیوں کو خراش تک نہیں آئی،انکی مینٹل ہیلتھ ،سیفٹی اور گھبراہٹ کو دیکھتے ہوئے ٹورنامنٹ کے دس میچ منسوخ کردیئے گئے اور براہ راست فائنل کرایا جائیگا۔پی سی بی ترجمان کے مطابق کراچی میں انٹر نیشنل نمائش کی وجہ سے اس کوالٹی کے ایک سو کے قریب موجود نہیں تھے۔اسلئے ٹورنامنٹ کے دس میچ ختم کردیئے گئے۔کراچی میں ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ہر ٹیم میںپندرہ کھلاڑی اور پانچ کا سپورٹ اسٹاف شامل ہے امپائروں اور میچ ریفری کو شامل کرکے پی سی بی نے ایک سو کے قریب کمرے بک کرائے ہوئے تھے۔ٹورنامنٹ میں ڈبل لیگ کے تحت ہر ٹیم نے 8,8میچ اور مجموعی طور پر21میچ ہونا تھے لیکن اب گیارہ میچوں کے بعد ٹورنامنٹ ختم کردیا جائیگا۔