• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی ہر فائنل کال کے بعد ایک اور کال دیتی ہے، طلال چوہدری

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتےہوئے سینئر رہنما مسلم لیگ ن، سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ہر فائنل کال کے بعد ایک اور کال دیتی ہے،مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا، بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہمیں اندازہ ہے کہ حکومت احتجاج روکنے کے لئے ہر اقدام کرے گی،ہمارے احتجاج کو ناکام بنانے کے لئے ہر غیر قانونی ، غیر آئینی ہتھکنڈا ستعمال کریں گے،24نومبر کو ہر ممکن طریقے سے اسلامآباد پہنچنے کی کوشش کریں گے،ملک اور قوم کی بہتری میں یہی ہے کہ حالات کو اچھے انداز میں تصفیے کی طرف لے کر جائیں،افہام و تفہیم کے ذریعے ہم اپنے مسائل حل کریں ،سینئر صحافی و تجزیہ کار، منیب فاروق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ہر کام کے لئے حکومت اسٹیبلشمنٹ کی طرف دیکھتی ہے ،سینئر صحافی و تجزیہ کار، عمر چیمہ نےکہا کہ عمران خان جو بھی فیصلہ کرتے ہیں وہ ان کا یا بشریٰ بی بی کا فیصلہ ہوتا ہے ۔سینئر رہنما مسلم لیگ ن، سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے فیصلے سیاسی نہیں ہوتے۔ بانی پی ٹی آئی کے ماضی کے فیصلوں سے بھی سیاسی قیادت متفق نہیں تھی۔پی ٹی آئی کے حالیہ فیصلے بھی سیاسی ہیں ہیں۔بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔فیصل آباد سے تو20 ہزار لوگ لانے کے لئے ٹرانسپورٹ ہی نہیں۔یہ فیصلے وہ خاتون کررہی ہیں جن کا منشا کے پی حکومت کے اوپرغلبہ ہے۔بشریٰ بی بی جو فیصلے کررہی ہیں تحریک کی کامیابی ناممکن ہے۔جو کمیٹی بنی ہے اس میں ان کے سینئر لوگ نہیں ہیں۔پی ٹی آئی کے لاہور کیمپ کی سربراہی علیمہ خان کررہی ہیں۔ پی ٹی آئی نے ارکان کو جو اہداف دیئے ہیں وہ ممکن ہی نہیں۔پی ٹی آئی ہر فائنل کال کے بعد ایک اور کال دیتی ہے۔پی ٹی آئی کے گزشتہ احتجاجوں میں پنجاب سے کتنے لوگ نکلے؟ بڑی مشکل سے سیاسی استحکام حاصل کیا ہے۔ پاکستان میں مہنگائی،معیشت کو پٹری پر لائے ہیں۔اگر کوئی سمجھتا ہے کہ کوئی ایک کال یا احتجاج سے اس سیاسی استحکام کو خراب کرے گا تو حکومت کی آنکھیں کھلی ہیں۔ طاقت کا استعمال حکومت کا آخری آپشن ہوتا ہے۔ہر قسم کے اقداما ت ہوں گے۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا، بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہمیں اندازہ ہے کہ حکومت احتجاج روکنے کے لئے ہر اقدام کرے گی۔ہمارے احتجاج کو ناکام بنانے کے لئے ہر غیر قانونی ، غیر آئینی ہتھکنڈا ستعمال کریں گے۔پنجاب میں رہنماؤں کے گھر والوں کو بھی ہراساں کیاجارہا ہے۔ہم نے حکمت عملی بنائی ہے حکومت کو سرپرائز دیں گے۔ہر اس حکمت عملی اور طریقہ کار کو اپنائیں گے جس سے ہم اسلام آباد پہنچ سکیں۔24نومبر کو ہر ممکن طریقے سے اسلام پہنچنے کی کوشش کریں گے۔ ان کی زور آزمائی کوئی نئی بات نہیں یہ پہلے بھی ہوتا رہا ہے۔دوسرے احتجاج کرنے والوں کے ساتھ ریاست کا رویہ الگ، ہمارے ساتھ الگ ہے۔کارکنان بالکل چارج ہیں جذبے کے ساتھ آنا چاہتے ہیں۔ ہماری حکمت عملی بنی ہوئی ہے ان کو سرپرائز دیں گے۔ویڈیو بنانے کی بات عدم اعتماد نہیں کارکردگی کو جانچنا ہے۔بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی کے احکاما ت کی وضاحت کی ہے۔کل ایپکس کمیٹی کی میٹنگ میں گنڈا پور اپنے مطالبات سامنے رکھیں گے۔ ارباب اقتدار اور ارباب اختیار سے ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ ہمارے مسائل حل کریں ۔ ہمارے مطالبات آئین و قانون کے دائرے میں ہیں ۔آپ انہیں تسلیم کریں تو ہم احتجاج نہیں کریں گے۔جو لوگ بھی فیصلہ کرنے والے ہیں جن کے پاس بھی طاقت اور اختیار ہے ۔
اہم خبریں سے مزید