اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس ؛ وزیر اعظم نے ابھی تک تشکیل نو کی منظوری نہیں دی ، اجلاس 25نو مبر کو طلب 24نومبر کو پی ٹی آئی کے دھرنے کی کال نے بھی بے یقینی پیدا کردی ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 20 اور 21 میں ترقی دینے کیلئے سنٹرل سلیکشن بورڈ کا 3 روزہ اجلاس 25، 26 اور 27نومبر کو طلب کیا ہےجس کی صدارت چیئر مین وفاقی پبلک سروس کمیشن لیفٹنٹ جنرل (ر) اختر نواز ستی کریں گے۔سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس گزشتہ 14ماہ سے زیرِ التواء چلا آرہا تھا۔ سنٹرل سلیکشن بورڈکا آخری اجلاس اگست 2023 میں ہوا تھا۔ ۔اجلاس میں گریڈ انیس اور بیس کے سات سو سے زائد افسروں کو اگلے گریڈ میں ترقی دی جا ئے گی۔ اجلاس کی طلبی کا نو ٹیفیکیشن 30اکتوبر کو جاری کیا گیا تھا ۔ اجلاس میں صرف ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے لیکن ابھی تک وزیر اعظم نے سنٹرل سلیکشن بورڈ کی تشکیل نو کی منظوری نہیں دی ۔