• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرمائی ترغیباتی پیکیج مطلوبہ نتیجہ نہیں دیگا، اپٹما

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) اپٹما کا کہنا ہے کہ سرمائی ترغیباتی پیکیج مطلوبہ نتیجہ نہیں دیگا، وفاقی وزیر بجلی کو خط میں مشورہ دیا کہ بامعنی نتائج کیلئے حکومت بجلی کی قیمتیں کم کر کے 20 روپے فی یونٹ کرے۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کے 25فیصد اضافی استعمال پر 26.07روپے فی یونٹ سرمائی مراعاتی پیکیج، جس میں حکومت نے دسمبر، جنوری اور فروری کے تین ماہ کی توسیع کر دی ہے، صنعتی سرگرمیوں کو بڑھانے اور بجلی کی پیداوار کے لیے بے کار صلاحیت کے عفریت سے نمٹنے کے مطلوبہ نتائج نہیں دے گا۔ اگر حکومت بامعنی نتائج چاہتی ہے تو اسے چاہئے کہ وہ سرمائی پیکج کے تحت بجلی کے نرخ مجوزہ 26.07 روپے فی یونٹ سے کم کر کے 20 روپے فی یونٹ کر دے۔ حکومت کو بجلی کی بڑھتی ہوئی کھپت پر 25 فیصد کی حد کو بھی ختم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ پیکج کو اپنے اہداف حاصل کرنے اور صنعت کو حقیقی ریلیف فراہم کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔ یہ سب کچھ پیر (18 نومبر 2024) کو آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کی جانب سے وفاقی وزیر برائے بجلی سردار احمد خان لغاری کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے۔ خط کا کہنا ہے کہ جبکہ حکومت کی جانب سے گھریلو، تجارتی اور صنعتی صارفین کے لیے توسیع شدہ سرمائی مراعاتی پیکیج، دسمبر، جنوری اور فروری کے دوران لاگو انتہائی قابل تعریف ہے، طریقہ کار کا فریم ورک اور صنعتی صارفین پر متوقع اثرات صنعت کے لیے اہم خدشات پیدا کرتے ہیں۔ اپٹما نے وزیر کی توجہ سرمائی ترغیبی پیکیج کو نافذ کرنے کے لیے بنائے گئے مجوزہ طریقہ کار کی جانب مبذول کرائی جو صنعتی صارفین کے لیے سمجھنا اور لاگو کرنا انتہائی پیچیدہ اور مشکل ہے۔
اہم خبریں سے مزید