• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وی پی این کا ملکی سالمیت کیخلاف استعمال غیر شرعی‘ چیئرمین CII

اسلام آباد (ٹی وی رپورٹ)اسلامی نظریاتی کونسل (سی آئی آئی )کے سربراہ ڈاکٹر علامہ راغب نعیمی نے کہا ہے کہ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس ( وی پی این) چاہے رجسٹرڈ ہو یا غیر رجسٹرڈ، اگراس کے ذریعے غیرمہذب‘ غیر اخلاقی سائٹس تک رسائی کی کوشش کی جاتی ہے‘ کردار کشی یا ملکی سالمیت کے خلاف بات کی جاتی ہے یا توہین مذہب کے واقعات کو اس کے ذریعے پھیلایا جاتا ہے تو اس کا استعمال مکمل طور پر غیر شرعی ہوگا‘اگر آپ رجسٹرڈ وی پی این سے مثبت سرگرمی کرتے ہیں حتیٰ کہ مثبت تنقید کرتے ہیں تو اس میں بھی کوئی قباحت نہیں ہے۔جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر علامہ راغب نعیمی نے نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی اے کے ماہر نے انہیں بتایا ہے کہ وی پی این کے ذریعے روزانہ ڈیڑھ کروڑ افراد غیر مہذب اور غیر اخلاقی سائٹس تک رسائی حاصل کررہےہیں ‘بنیادی طور پر جب ہم اس طرح کے تکنیکی امور کے بارے میں بات کرتے ہوئے تو کسی چیز کا استعمال ہی اس کے شرعی یا غیر شرعی ہونے کا بتارہا ہوتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید