اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد )سٹیٹ بینک آف پاکستان نے منگل19نومبر کو" ویمن انٹرپرینورشپ ڈے" منانے کی تیاریاں کر لیں۔ ایورارڈ بھی دیئے جائینگے، ملک بھر میں ہونے والی تقریبات میں معیشت میں آجر خواتین کے اہم کردار کا اعتراف کیا جائیگا ، تقریبات اسٹیٹ بنک کے پاکستان بھر میں 16 فیلڈ دفاتر پر ہونگی ۔مرکزی تقریب کراچی میں ہوگی۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کلیدی خطاب کریں گے۔ تقریب میں بینکوں اور نان بینک اداروں کے اعلیٰ حکام اور ورکنگ ویمن ایسوسی ایشنوں کے نمائندے معیشت میں آجر خواتین (entrepreneurs) کے اہم کردار کا اعتراف کریں گے جس کا بنیادی مقصد خواتین کی زیرِ قیادت چلنے والے کاروباروں کے لئے سازگار ماحول پروان چڑھانا ہے۔ مرکزی تقریب میں خواتین کی زیرِ قیادت چلنے والے کاروباری اداروں کو مختلف زمروں مثلاً جدت طراز قیادت، سماجی اثرات، سسٹین ایبلٹی چیمپئن اور استقلال میں ایوارڈز دیئے جائیں گے۔