کراچی (افضل ندیم ڈوگر)قونصل جنرل امارات کراچی کی مختلف مذاہب کے عمائدین کے ساتھ یو اے ای کے قومی دن کی پروقار تقریب کراچی متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے حوالے سے تقریبات زور و شور سے جاری ہیں، پیر کو یو اے ای کے قونصل کراچی جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے مختلف مذاہب کے عمائدین کے ساتھ مل کر یو اے ای کے قومی دن کی خوشیاں منائیں۔ تقریب کا اہتمام کراچی کے مقامی ریسٹورنٹ میں کیا گیا جہاں بین المذاہب کے خوبصورت رنگ نمایاں نظرآئے۔ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا تھا کہ تمام مذاہب کے علما کے ساتھ تقریب میں شرکت کرنے سے خوشگوار احساس ملا ہے، قوموں کی ترقی یکجہتی میں ہوتی ہے، سب کے مذاہب کو یکساں اہمیت اور عزت دینے سے محبتیں بڑھتی ہیں اور سماج میں امن آتا ہے۔ یو اے ای کے قومی دن کے حوالے سے روانہ تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ 26، 27 اور 28 نومبر کو بڑے پیمانے پر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا اور یہ تقریبات 2 دسمبر تک جاری رہیں گی۔