• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سروسز چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے قانون سازی سے ہمارا تعلق نہیں، پیپلز پارٹی

کراچی(ٹی وی رپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی نے حال ہی میں سروسز چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے قانون سازی سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ وہ وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں ہے۔ٹی وی پروگرام‘ میں میئر کراچی اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے قانون کے حوالے سے اعتماد میں لیے جانے کے حوالے سےکہا کہ یہ حکومت کا اختیار ہے کہ وہ اپنی ٹیم کس طرح بنانا چاہتی ہے اور کس کو کیا عہدہ دینا چاہتی ہے۔انہون نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا حکومت کے اندرونی معاملات سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ ہم وفاقی حکومت یا کابینہ میں شامل نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ’وزیراعظم کا اختیار ہے کہ وہ کس طرح اپنی ٹیم بنانا چاہتے ہیں، پیپلز پارٹی اس قانون سازی میں براہ راست شامل نہیں تھی۔‘مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے وقت مختلف گروپس کے اعتراضات سے بچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ اتفاق رائے پیدا کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ترجمان بلاول بھٹو نے کہا کہ اس وقت اس بات پر بھی اتفاق رائے کیا گیا تھا کہ نئے عدالتی کمیشن کی تشکیل میں وزیر قانون اور اٹارنی جنرل آف پاکستان وفاقی حکومت کے نمائندگی کریں گے اور 2 اپوزیشن اور 2 حکومتی ارکان پر مشتمل 4 پارلیمنٹرینز شامل ہوں گے، ان میں سے 2 نشستیں پیپلز پارٹی کو دی جائیں گی، جس کے حوالے سے بلاول بھٹو کو بتایا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد بلاول بھٹو نے بھی یہی سمجھا تھا کہ نہ صرف پیپلز پارٹی کو یہ نشستیں ملیں گی بلکہ وہ خود بھی عدالت سے متعلق طریقہ کار میں مکمل طور پر شامل ہوں گے۔
اہم خبریں سے مزید