• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چند ماہ میں بجلی قیمتیں کم ہوں گی، اویس لغاری نے خوشخبری سنادی

اسلام آباد (ٹی وی رپورٹ)وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے قوم کو خوشخبری دیتے ہوئے کہاہے کہ آئندہ چند ماہ میں بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی‘ اوور بلنگ قطعی قابل قبول نہیں ہے‘جہاں بجلی چوری ہوگی وہاں لوڈ شیڈنگ ہو گی‘پیرکو ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے اصلاحاتی پروگرام کا آغاز کیا ہے‘پروفیشنل بنیادوں پر اقدامات کئے ہیں، ٹرانسمیشن لائن کی خرابیوں کو دور کیا ہے‘ہم نے بڑی انقلابی اصلاحات کی ہیں ۔ آئندہ چندماہ میں بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اوور بلنگ میں بڑی حدتک کمی آئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید