• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پارلیمانی کمیٹی برائے نیشنل سیکیورٹی فوری تشکیل دی جائے، رضا ربانی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق چیئر مین سینیٹ میاں رضا ربانی نے تجویز دی ہے کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ایک پارلیمانی کمیٹی برائے نیشنل سیکیورٹی کو فوری تشکیل دیا جائے جو تمام اسٹیک ھولڈرز کو اپنے ساتھ بٹھائے اور ایک متفقہ بیانیہ تیار اور اس پر عمل درآمد کو یقینی بنائے ،کمیٹی آف دی ھول سینیٹ آف پاکستان ایک مثالی فورم ہے جو کہ پارلیمانی کمیٹی بخوبی استعمال کرسکتی ہے،پورے ملک میں دہشت گردی کی کاروائیوں میں اضافہ پریشان کن ہے وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر اس پر توجہ دے ،اس کا فوری تدارک کیا جائے ۔دہشت گردی کی ان کاروائیوں کا مقابلہ صرف سیکورٹی افواج کے ذریعے سے ہی ممکن نہیں۔ کیونکہ دہشت گردوں کا ہر ٹولہ مختلف ایجنڈا پر کام کر رہا ہے۔ جس کا تعلق مذہبی انتہا پسندی اور علاقائی و جغرافیائی سیاسی صورتحال سے ہے۔یہ بات تشویشناک ہے کہ جامعات کے طلباء دہشت گردی کی اس لہر کی زد میں آرہے ہیں اور وہ خود کش بمبار بننے سے بھی دریغ نہیں کر رہے ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید