• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاست میں تبدیلی کیلئے خواتین کی شمولیت ضروری ہے‘ ہارڈ بلوچستان

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ہارڈ بلوچستان کے پروگرامز کے سربراہ ضیا بلوچ نے کہا ہے کہ سیاست میں تبدیلی کے لئے خواتین کی سیاست میں شمولیت ضروری ہے، خواتین کو سیاسی مباحثوں میں شریک کرنے سے نہ صرف جمہوری نمائندگی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ یہ ایک زیادہ مثبت معاشرے کے قیام کی بنیاد بھی بنتی ہے ۔ یہ بات انہوں نے ہارڈ بلوچستان کے زیر اہتمام خواتین کے شہری حقوق اور براہوی مشاعرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر جہاں آراء تبسم ، نور خان محمد حسنی ودیگر نے بھی اظہار خیال کیا ۔اس موقع پر شعراء نے اپنی نظمیں،شعری تخلیقات خواتین کے شہری و سیاسی حقوق اور انتخابی و جمہوری عمل میں ان کی شرکت کے حوالے سے پیش کیں ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو زندگی کے ہر مرحلے میں مردوں کی حمایت حاصل ہونی چاہئے، خواتین بھی مردوں کی طرح برابر کی صلاحیت رکھتی ہیں اور انہیں کسی بھی میدان میں کمتر نہیں سمجھنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین میں اتنی ہی صلاحیت ہے جتنی مردوں میں ہے ، ان کی شراکت کو تسلیم اور سراہا جانا چاہئے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کی شمولیت آئین سازی اور قانون سازی کے عمل میں اہم ہے تاکہ وہ قوانین اور پالیسیوں کی تشکیل میں شریک ہو سکیں، جو ان کی زندگیوں اور معاشرے کو متاثر کرتی ہیں۔ تقریب میں دس مرد و خواتین شعراء نے حصہ لیا،شعرانے خواتین کے حقوق اور ان کے بااختیار بنانے کے موضوع پر اپنی شاعری پیش کی۔
کوئٹہ سے مزید