• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس بندش و پریشر کا مسئلہ حل نہ ہوسکا‘ رحیم کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ نےبیان میں کوئٹہ کے اکثر علاقوں میں گیس پریشر میں کمی اور بندش کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس غائب رہنے سے معمولات زندگی متاثر اورصارفین پریشان ہیں ،سردی میں اضافے کے ساتھ گیس پریشر میں کمی اور ولوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہر سال گیس پائپ لائن تبدیل کرنے کے لئے مختلف اوقات میں گیس بند کردی جاتی ہے لیکن اس کے باوجود گیس پریشر میں کمی اور لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ماہانہ بھاری بھرکم بلز بھیجنے کے باوجود گیس کی فراہمی نہیں ہوسکی ۔انہوں نے کہا کہ شہر کے اکثر علاقوں میں گیس کی بندش اور پریشر میں کمی کی وجہ سے ،صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے صبح اور شام کے اوقات میں پریشر نہ ہونے کے برابر ہوتاہے جس کے باعث سکول ودفتر جانے والوں کیلئے ناشتہ بنانامشکل ہوجاتاہے ۔انہوں نے کہا کہ گیس کمپنی مسئلے کو سنجیدگی سے لے اور اس کے حل کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں، پی ٹی آئی عوام کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھاتی رہے گی۔
کوئٹہ سے مزید