• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام وکلاء کو بلا تفریق ٹریننگ کیلئے بھیجا جائے گا ‘کوئٹہ بار ایسوسی ایشن

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کی خواتین وکلاء کا پہلا گروپ کے پی کے جوڈیشل ٹریننگ اکیڈمی میں ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد پشاور سے کوئٹہ پہنچ گیا کوئٹہ پہنچے پر کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر قاری رحمت اللہ ایڈوکیٹ نے وفد کا استقبال کیا 30 وکلاء پر مشتمل دوسرا گروپ 23 نومبر کو کوئٹہ سے روانہ ہوگا جبکہ فیڈریشل جوڈیشل اکیڈمی میں وکلاء کی ٹریننگ کا شیڈول جاری ہوگیا 35 وکلاء پر مشتمل گروپ 22 نومبر کو اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگا قاری رحمت اللہ ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ تمام وکلاء کو بلا تفریق ٹریننگ کیلئے بھیجا جائے گا ۔
کوئٹہ سے مزید