کوئٹہ (پ ر) بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے انتخابات کے سلسلے میں جدوجہد پینل کے امیدوار برائے مرکزی جنرل سیکرٹری پروفیسر شیر محمد سرپرہ،امیدوار برائےجوائنٹ سیکریٹری پروفیسر ریحان ندیم بلوچ،پروفیسر یوسف ترین ،ڈویژنل صدر کوئٹہ پروفیسر عبید اللہ خراسانی، ڈویژنل صدر قلات پروفیسر سجاد احمد زہری ،پروفیسر حبیب لانگو اور پروفیسر نصیر احمد رند نےگورنمنٹ گرلز و بوائز ڈگری کالج خضدار کا دورہ کیا۔اور اپنے پینل کا انتخابی منشور و بیانیہ پیش کیا ۔ ترجیحات و تنظیمی امور پر تفصیلی گفتگو کی ۔اس موقع پر جدوجہد پینل کے رہنماؤں نے کہا کہ کالجز کے اساتذہ اس وقت بے شمار مسائل و مشکلات سے دوچار ہیں۔ تنظیم برادری کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے جس کی وجہ سے جمود، نا امیدی و مایوسی چھائی ہوئی ہے اس لیے برادری کے اعتماد کی بحالی، تنظیم کی فعالیت اور سنجیدگی سے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔کالجزکے اساتذہ ہم پر اعتماد کریں ہم ان کی مشکلات کم کرنے کے لیے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے ۔انھوں نے کہا ہمارے لیے بپلا مقدم ہے،پروفیسرز کی بے لوث خدمت ہمارا شعار ہے ،ہم برادری میں مثبت و تعمیری سیاسی کلچر کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔