اسلام آباد (فاروق اقدس) ابوظہبی میں پاکستانی سفارتخانے نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے ویزوں کی فراہمی کے حوالے سے دونوں حکومتیں دوطرفہ تحفظات دور کرنے کیلئے آفیشل چینل اور مثبت تبادلہ خیال پر یقین رکھتی ہیں پاکستانی میڈیا میں آنے والی اس حوالے سے خبروں میں یہ پہلو درست نہیں کہ اماراتی حکومت نے پاکستانی سفارتخانے کو اس ضمن میں کوئی دستاویزات شیئر کی ہیں ۔ پاکستانی سفارتخانے کے ذرائع کے مطابق سفارتخانہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی شہریوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے پوری طرح پرعزم ہے۔