اسلام آباد (خالدمصطفیٰ) ایک بڑے اقدام کے تحت تیل و گیس کی تلاش اور پیداوار میں پیش پیش آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(او جی ڈی سی ایل) نے ملک میں موجود گیس کے تنگ ذخائر کھولنے کی کوشش شروع کردی ہیں تاکہ توانائی کےشعبے میں خود کفالت حاصل کی جاسکے۔ او جی ڈی سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر احمد حیات لک نے جنگ سے گفتگو میں بتایا ہے آئندہ 5سال میں تنگ ذخائر کے 25کنویں چلانے کی کوشش کی جارہی ہے جن سے 60سے 75ملین کیوبک فٹ یومیہ (ایم ایم سی ایف ڈی) گیس کی ممکنہ پیداوار متوقع ہے جس کا مجموعی حجم 75سے 90بلین کیوبک فٹ (بی سی ایف) متوقع ہے ویدر افورڈے ابتدائی اعداد و شمار کی بنیاد پر علاقائی مطالعہ کے تحت پاکستان میں گیس کے متوقع وسائل ایک تخمینے کے مطابق 25.2 ٹریلین کیوبک ٖفٹ (ٹی سی ایف) میں مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) 26جنوری 2024 کو گیس پالیسی کی منظوری دے گی جس میں پریمیم کی پیش کش کی جائے گی ۔ تاکہ تیل و گیس کی تجارتی بنیادوں پر تلاش کو فروغ دیا جاسکے او جی ڈی سی ایل نے اس معاملے میں پہلے ہی نمایاں پیش رفت کی ہے ۔ ٹائٹ گیس کے پہلے کنویں نورویسٹ 1 سے گیس کی کامیابی سے پیداوار شروع کردی گئی ہے اس کے علاوہ اضافی کنویں بھی کھودے جائیں گے۔