ٹوکیو(عرفان صدیقی) امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کو مستقبل کی کرنسی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بٹ کوائن امریکہ کے 35ارب ڈالر کے قرضے کو ختم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ اسی طرح، ایلون مسک جیسے معروف کاروباری شخصیات بھی بٹ کوائن پر اعتماد کا اظہار کر چکے ہیں اور بھاری سرمایہ کاری کر چکے ہیں۔حال ہی میں، امریکہ میں بٹ کوائن ETFs (ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز) کی منظوری اور لسٹنگ کے بعد بٹ کوائن کو قانونی حیثیت مل گئی ہے، جس کے ذریعے سرمایہ کار امریکی اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے بٹ کوائن میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔پاکستان میں کرپٹو کرنسی کے حوالے سے 2019 میں کرپٹو کرنسی کو قانونی حیثیت دلوانے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی اور بطور پٹیشنر کامیابی حاصل کی تھی ۔