کراچی(نیوز ڈیسک)دنیا کے آلودہ شہروں میں گزشتہ روز لاہور دوسرے اور کراچی پانچویں نمبرپر جبکہ نئی دہلی سرفہرست رہافضائی آلودگی کے سبب بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے حالات بگڑتے جا رہے ہیں اور ریاست پر گیس چیمبر بننے کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔پاکستان میں لاہور 404 ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کے ساتھ آلودہ ترین شہروں میں پہلے، ملتان 304پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، کراچی 207پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، پشاور 203پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبرپر رہا۔یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کے بڑے شہروں کے ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) ریڈنگ کا چارٹ شیئر کرتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں بلاول بھٹو زرداری نے لکھا تھا ’پیارے پاکستانیو، کراچی منتقل ہو جائیں۔