• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنسی مارکیٹ: انٹر بینک میں ڈالر 25 پیسے تک مہنگا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کرنسی مارکیٹ ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 25پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں15پیسے تک بڑھ گئی،یورو کی قیمت میں 71 پیسے تک اوربرطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں 63 پیسے تک کا اضافہ،فاریکس ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق منگل کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 10 پیسے کے اضافے سے 277.70 روپے سے بڑھ کر 277.80 روپے اور قیمت فروخت 25پیسے کے اضافے سے 277.75روپے سے بڑھ کر 278.00 روپے ہو گئی۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت خرید 15 پیسے کے اضافے سے 276.89روپے سے بڑھ کر 277.04 روپے اور قیمت فروخت 6 پیسے کے اضافے سے 278.82روپے سے بڑھ کر 278.88 روپے ہو گئی۔
اہم خبریں سے مزید