• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیر کینٹ کے علاقے سے 21 اسمگل شدہ نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں برآمد مالیت 26؍ کروڑ 42 لاکھ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان کسٹمز نے ملیر کینٹ کے علاقے سے 21اسمگل شدہ نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں برآمد کر لیں ،ضبط شدہ گاڑیوں کی مالیت26 کروڑ 42 لاکھ روپے ہے ،ترجمان کسٹمز کے مطابق انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی کی اسمگل شدہ اسپورٹس ہیوی بائکس اور نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کے خلاف بڑا آپریشن کرتے ہوئے پہلی کاروائی میں صدر اور ڈی ایچ اے فیزون میں قائم دو گوداموں میں چھاپہ مار کر 10کروڑ 76لاکھ روپے مالیت کی 37اسمگل شدہ ہیوی موٹر سائیکلیں برآمدکرلی ہیں ،جبکہ دوسری کارروائی ملیر کینٹ کے علاقے میں کی گئی جہاں سے 21اسمگل شدہ نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں برآمد کی گئیں۔
اہم خبریں سے مزید