کراچی(اسٹاف رپورٹر) مجاہد کالونی تا ناظم آباد نمبر 7چالیس کروڑ روپے کی لاگت سےسڑک کی تعمیر،ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی الطاف گوہر میمن نے مجاہد کالونی میں جاری ترقیاتی کاموں کا دورہ کیا اس موقع پر چیف انجینئر کے ڈی اے صمد جمالانی، ایگزیکٹو انجینئر جنید صدیقی و دیگر افسران موجود تھے۔ دورہ کے دوران ڈی جی کو متعلقہ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سندھ گورنمنٹ کی جانب سے جاری کردہ اے ڈی پی فنڈ کے تحت مجاہد کالونی میں 40 کروڑ روپے کی لاگت سےسڑکوں کی تعمیر کا کام جاری ہے، حسین لاکھانی اسپتال سے براستہ مجاہد کالونی نمبر ناظم آباد نمبر 7 تک روڈ تعمیر کیا جارہا ہے جو کہ دو رویہ 150 فٹ چوڑا اور ڈیڑھ کلومیٹر سے زائد ہےانہوں نے مزید کہا کہ آر سی سی پر مشتمل برساتی نالہ اور روڈز کے دونوں اطراف 24، 24 فٹ کے سروسز روڈز تعمیر کرنے کے ساتھ ساتھ اسٹریٹ لائٹس نصب کی جائیں گیڈی جی کے ڈی اے نے جاری ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ افرادی اور مشینری میں مزید اضافہ کرکے ترقیاتی کام مقررہ وقت سے قبل مکمل کیا جائے معیار کو ترجیح دی جائے، ناقص میٹریل استعمال کسی صورت قبول نہیں۔