• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بورڈ آف ریونیو نے ڈائریکٹر جنرل حج عہدے کیلئے درخواستیں مانگ لیں

اسلام آباد ( رپورٹ حنیف خالد)وفاقی بورڈ آف ریونیو نے ڈائریکٹر جنرل حج عہدے کیلئے درخواستیں مانگ لیں، وفاقی بورڈ آف ریونیو (ریونیو ڈویژن) نے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے اعلامیے کے تحت "ڈائریکٹر جنرل آف حج مدینہ منورہ، جدہ" (BS-19) کے عہدے کے لئے درخواستیں طلب کر لیں ۔ ان لینڈ ریونیو سروس کے BS-19گریڈ کے تمام اہل افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی درخواستیں مطلوبہ فارم اور ضروری دستاویزات کے ساتھ 22 نومبر 2024 تک جمع کروائیں تاکہ انہیں وزارت مذہبی امور کو 28 نومبر کی آخری تاریخ سے قبل بھجوایا جا سکے۔
اہم خبریں سے مزید