کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کسٹمز حکام نے گرین چینل میں رد وبدل اور ہزاروں کنٹینرز کے پورٹ پر پھنس جانے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرین چینل بدستور کام کر رہا ہے اور بہت ساری کنسائمنٹ گرین چینل سے کلیئر ہو رہی ہیں ،ادویات اور فوڈ آئٹمز کو ترجیحی بنیادوں پر کلیئر کیا جا رہا ہے،ترجمان کسٹمز کے مطابق پورٹ پر کوئی بیک لاگ نہیں ہے ،کنسائمنٹ کی کلیئرنس اور ایگزامینیشن کے لئے کسٹمز کا عملہ اور افسران اتوار کو بھی کام کر رہے ہیں ،ترجمان کے مطابق کسٹمز میں انفامیشن پلان کے تحت فیس لیس ایسسمینٹ ،سینٹرل ایگرامینیشن کا نطام متعارف کرایا جا رہا ہے اور کسٹمز ایجنٹس کا کردار ختم کیا جا رہا ہے ،انفارمیشن پلان کے تحت مس ڈیکلیئریشن اور ٹیکس چوری ختم ہو جائے گی اس لئے ان اصلاحات کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے ۔