• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول نے وفاقی حکومت سے معاملات اٹھانے کیلئے 9 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت سے معاملات حل کرنے کے لیے 9 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

بلاول ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت سے معاملات اٹھانے کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے، 9 رکنی کمیٹی میں راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، اور شیری رحمان شامل ہیں۔

کمیٹی میں وزیراعلی سندھ اوروزیراعلی بلوچستان ، گورنر پنجاب سردار سلیم خان اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کنڈی کو بھی اس کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ کمیٹی وفاقی حکومت کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے مسائل کو اجاگر کرے گی جبکہ کمیٹی اپنی رپورٹ اگلے ماہ ہونوالے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کے تحفظات دور کرنے کی ہدایات دی تھیں اور نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کو ذمہ داری دی تھی۔

اہم خبریں سے مزید