اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسلام آباد سیکٹر ایف 14اور 15میں ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کے معاملے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت عظمیٰ نے کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کی اپیل منظور کرلی۔ عدالت اسلام آباد ہائیکورٹ کو دوبارہ معاملہ دیکھنے کی ہدایت کر دی۔جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے 21 مئی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ تین رکنی بنچ کا حصہ جسٹس عائشہ ملک نے محفوظ شدہ مختصر فیصلہ سنایا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکٹر ایف14اور ایف 15میں بیوروکریٹس اور اعلیٰ عدلیہ کے ریٹائرڈ ججز کے پلاٹس کی اسکیم کو غیر آئینی قرار دیا تھا۔کیس کا 6 ماہ بعد محفوظ شدہ فیصلہ سنایا گیا ہے۔