• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: میری ڈیکوریشن کی دکان ہے، میں بازار سے دس روپے کی گڈی جس میں ایک ہزار روپے ہوتے ہیں، گیارہ سو روپے کی لے کر آتا ہوں، اور اس کا ہار بنا کے بیچتا ہوں، کیا یہ میرے لیے جائز ہے؟

جواب: واضح رہے کہ روپے کے بدلے میں روپے کی خرید و فروخت پر کمی بیشی کرنا شرعاً سود ہونے کی وجہ سے ناجائز ہے؛ لہٰذا آپ کے لیے اس طرح لین دین ( ہزار روپے کی گڈی گیارہ سو میں خریدنے) کی شرعاً اجازت نہیں ہے۔

البتہ اس معاملے میں جواز کی صورت یہ ہوسکتی ہےکہ مثلاً : دس کے نوٹوں کی ہزار روپے کی گڈی بیچنے والا 98 یا 99 یا 100 نوٹ اور اس کے ساتھ کوئی چیز (خواہ معمولی قیمت کی ہو) ساتھ بیچے اور خریدار گیارہ سو میں خریدے تو ایسی صورت میں وہ زائد رقم اس دوسری چیز کے بدلہےمیں ہوجائے گی۔ 

باقی آپ کا نوٹوں کے ہار میں مزید کچھ چیزوں کا اضافہ کرکے اس میں لگے نوٹوں سے زیادہ قیمت میں بیچنا جائز ہے۔ (فتاویٰ شامی، کتاب البيوع، باب الصرف، ج: 5، ص: 258،257، ط: دار الفکر - تبیین الحقائق، کتاب الصرف، ج: 4، ص: 135،134، ط: دار الکتاب الاسلامی)