• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI احتجاج کے دوران فتنہ الخوارج کی دہشت گردی کا خطرہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی ( نیکٹا ) نے تحریک انصاف کے اسلام آباد میں احتجاج کے دوران ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر سیکورٹی الرٹ جاری کردیا۔نیکٹا کی جانب سے جاری کردہ الرٹ کے مطابق اسلام آباد میں پی ٹی آئی احتجاج کے دوران فتنہ الخوارج کی دہشت گردی کا خطرہ ہے ،اس کے ارکان پاکستان کے بڑے شہروں میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔حملے کی غرض سے کئی حملہ آور پہلے سے ہی پاک ، افغان سرحد پار کرچکے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید