• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی صدر نے قیمتی جانور شمالی کوریا کو تحفے میں بھیج دیئے

ماسکو(نیوزڈیسک)روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے شمالی کوریا کو کئی قیمتی جانور تحفے میں بھیج دیے۔روسی حکام کے مطابق صدر پیوٹن نے روس اور شمالی کوریا کے درمیان دوستی کی علامت کے طور پر شمالی کوریا کو درجنوں جانور تحفے میں دئیے۔روسی حکام کے مطابق تحفے میں دیے گئے جانوروں میں 1شیر، 2ریچھ، 2یاک، 5 سفید اعلیٰ نسل کے طوطے، مختلف اقسام کے 25تیتر اور 40بطخیں شامل ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان جانوروں کو روس کے دارالحکومت شہر ماسکو سے شمالی کوریا کے شہر پیانگ یانگ کے چڑیا گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل روسی صدر نے اعلیٰ نسل کے 24گھوڑے تحفے میں دیے تھے جبکہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے روسی صدر کو کتوں کا ایک جوڑا بھیجا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس اور شمالی کوریا نے سخت مغربی پابندیوں کے تحت اس سال کے شروع میں ایک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک پر حملہ ہو جانے کی صورت میں انہیں فوری فوجی مدد فراہم کرنے کا پابند بنایا گیا ہے۔
یورپ سے سے مزید