• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری اور سکھ کمیونٹی آج پیرس میں بھرپور احتجاج کریں گی

پیرس (رضا چوہدری) برفباری اور شدید سردی کے باوجود کشمیر عوام اور سکھ کمیونٹی 24نومبر کو پیرس میں بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔کشمیریوں اور سکھوں کے خلاف فورسز کے مظا لم کے خلاف عالمی سطح پر متحدہ جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کشمیر انٹر نیشنل پیس فورم یورپ کے چیئرمین زاہد اقبال ہاشمی گزشتہ روز24 نومبر کو سکھوں اور کشمیریوں کی طرف سے پلیس دی ریپیلک کے مقام پر مظاہرے کے لئے انتظامات کے بارے میں میڈیا کو تفصیلات بتا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس برف باری اور شدید سردی کے باوجود احتجاج اور مظاہروں کا مقصد خطے میں دیرپا امن قائم کرنے کی ایک کوشش ہے تاکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت اور سکھوں کو ان کی خواہش کے مطابق آزادی حاصل ہو سکے ۔ بھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں نہتے شہریوں کا قتل، گرفتاری اور ظلم و تشدد کی دیگر کارروائیاں مقبوضہ علاقے میں حالات معمول پر ہونے کے جھوٹے بھارتی بیانیے کو بے نقاب کیا جائے گا۔ عالمی سطح پر سکھ رہنماؤں کی ٹارگٹ قتل کی مودی حکومت کے عزائم سے دنیا کو آگاہ کرنا ہے کہ مودی حکومت، دراصل مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے ایک انتہائی مذموم منصوبے پر عمل پیراہے تاہم آزادی پسند غیور کشمیری عوام بھارتی منصوبوںکو خاک میں ملا دیں گے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں نہتے شہریوں پر مظالم کے خاتمے اور تنازع کشمیر کے حل سکھوں کے آزاد وطن کےلئے کیلئے بھارت پر دبا ڈالیں۔
یورپ سے سے مزید