اقوام متحدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے نے تعاون نہ کرنے پر ایران کی مذمت کرتے ہوئے طویل گرما گرم بحث کے بعد قرارداد منظور کرلی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے خلاف پیش کی گئی قرارداد کی 19رکن ممالک نے حمایت کی جب کہ چین، روس اور برکینا فاسو نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ علاوہ ازیں 12ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہ لے کر قرارداد کی نہ تو حمایت کی اور نہ ہی مخالفت میں ووٹ دیا۔ خیال رہے کہ یہ قرارداد اْس وقت سامنے آئی ہے جب ایران کے بارے میں یہ ٹھوس اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ وہ جوہری ہتھیار تیار کر رہا ہے۔