• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جارجیا میں 2025 کا استقبال ’’ہوٹل کو دھماکے‘‘ سے اڑا کر ہوگا

جارجیا (نیوز ڈیسک) امریکی ریاست جارجیا میں سالِ نو کا جشن بالکل غیرمعمولی اور انوکھے انداز سے منایا جائے گا جس کی منظوری بھی دے دی گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست جارجیا میں سال 2025کا استقبال 16منزلہ ہوٹل کو دھماکے سے اڑا کر کیا جائے گا جس میں لاکھوں ڈالرز خرچ ہوں گے۔اس عمارت کا نقشہ مشہور آرکیٹیکٹ موریس لیپیدس نے بنایا تھا جو فاؤنٹین بلیو سمیت متعدد عالمی شہرت یافتہ ہوٹل کے معمار ہیں۔یہ ہوٹل 1970میں کھولا گیا تھا لیکن یہ کبھی بھی کامیابی سے نہ چل سکا تھا۔ جس کے بعد نیویارک کے بینکنگ ڈیپارٹمنٹ نے ہوٹل کو1991 میں سربمہر (sealed) بھی کردیا تھا۔ آخری بار اس ہوٹل کو رمادا پلازہ کے طور پر استعمال کیا گیا۔ یہ تجربہ بھی ناکام ثابت ہوا تاہم 2017سے یہ خالی پڑا ہے۔ جس کے بعد میکون کاؤنٹی نے پچھلے برس ساڑھے 45 لاکھ ڈالر کے عوض ہوٹل کی عمارت خریدلی تھی۔اور اب اس کی مسماری کے لیے 20لاکھ 60ہزار ڈالر میں ایک فرم کی خدمات حاصل کی ہیں۔کاؤنٹی میئر مِلر کا کہنا ہے کہ ہوٹل کی مسماری میں جو پیسا خرچ ہوگا اس سے سو گنا واپس مل جائے گا جب یہاں ایک نئی چیز تعمیر ہوگی۔اس ہوٹل کے قریب ہی ایک تاریخی چرچ ہے جو1851میں تعمیر کیا گیا تھا۔ چرچ انتظامیہ نے خدشہ ظاہر کیا کہ ہوٹل کی مسماری سے چرچ کی عمارت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
یورپ سے سے مزید