• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی جیت پر سابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل کو تشویش

اسلام آباد/برلن (فاروق اقدس) ٹرمپ کی جیت پر سابق جرمن چانسلرانجیلا مرکل نے تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔سابق جرمن چانسلر کی یاداشتوں پر مبنی کتاب میں چشم کشا انکشاف ہوں گے ، 26 نومبر کو شائع کی جائیگی ، جرمنی کی سابق چانسلر انجیلا مرکل جنہیں عوامی تائید سے چار مرتبہ اپنے ملک کی سربراہی کا اعزاز حاصل ہوا اور خاتون جرمن چانسلر کی حیثیت سے ان کے اقدامات کے پیش نظر بین الاقوامی سطح پر جرمن آئرن لیڈی کے نام سے بھی پکارا گیا۔ انہوں نے ارب پتیوں کی سیاست میں اثرورسوخ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت پر کھل کر اپنے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چار مرتبہ اپنے ملک کی سربراہ ہونے کے باوجود انتہائی سادگی سے زندگی گزارنے والی 70سالہ سابق جرمن چانسلر ا نجیلا مرکل نے اپنی یاداشتوں پر مبنی کتاب کی اشاعت سے قبل جمعہ کو شائع ہونے والے نیوز میگزین ’’ڈئیر اشپیگل‘‘ کے ساتھ ایک انٹرویو میں نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ایلون مسک جیسے ٹیک ارب پتیوں کے اثر و رسوخ کو ایک ’’بڑی تشویش‘‘ قرار دیا ہے۔
یورپ سے سے مزید