• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ میں پھیپھڑوں کی پہلی اور کامیاب ’’روبوٹک‘‘ پیوندکاری

نیویارک(نیوز ڈیسک)روبوٹک پیوندکاری میں نیا سنگِ میل عبور کرلیا گیا، امریکی خاتون کے دونوں پھیپھڑوں کی پہلی اور کامیاب روبوٹک پیوندکاری کی گئی ہے۔ دنیا کا یہ پہلا مکمل روبوٹک ڈبل لنگ ٹرانسپلانٹ کا کامیاب آپریشن نیو یارک میں کیا گیا۔مریضہ کا نام شیرل مہرکر ہے، وہ میڈیسن کے شعبے سے وابستہ ہیں اور پچھلے 10سال سے پھیپھڑوں کی دائمی بیماری (سی او پی ڈی) کا شکار تھیں۔کوویڈ کی وجہ سے یہ بیماری مزید شدت اختیار کر گئی۔ روبوٹک پیوندکاری میں کم سے کم سرجری ہوتی ہے اور اس کا مقصد صحت یابی کے دورانیے کو تیز کرنا ہے۔ سرجری کے تقریباً ایک ماہ بعد شیرل اب ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے قریب ہیں۔
یورپ سے سے مزید