ابڈاپسٹ (نیوز ڈیسک) مزید 2ممالک آئندہ برس شینگن ممالک کا حصہ بننے کے لیے تیار ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رومانیہ اور بلغاریہ آئندہ سال جنوری میں شینگن ممالک کا حصہ بن جائیں گے۔ ہنگری کے وزیر داخلہ سینڈور پنٹر نے رومانیہ اور بلغاریہکے ہم منصبوں کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ دونوں ممالک شینگن اسٹیٹس حاصل کرنے کے ایک قدم قریب ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے مکمل رکنیت حاصل کرنے کیلئے اہم اقدامات کیے ہیں، رومانیہ اور بلغاریہ کو مکمل شینگن ممالک قرار دینے کا فیصلہ اگلے ماہ یورپی یونین کے وزرائے داخلہ اجلاس میں ہوگا۔فی الحال رومانیہ اور بلغاریہ صرف اپنے ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں کیلئے شینگن علاقے کے رکن ہیں اور ان کی زمینی سرحدوں پر آزاد آمد رفت کی اجازت نہیں ہے اس وقت 27ممالک شینگن کی مکمل رکنیت رکھتے ہیں۔