• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارا چنار میں دہشت گردی کو روکا جائے، غالب حسین شاہ

ویانا (نمائندہ جنگ) اہل تشیع آسٹریا کے سینئر رہنما سید غالب حسین شاہ آف ویانا نے کہا ہےکہ پاراچنار لہو لہان ہے۔ یہاں کئی سال سے یہ دہشت گردی چل رہی ہے اور ابھی اس دہشت گردی میں تقریباً 40لوگوں کو بڑی بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ اس دہشت گردی کو روکا جائے ۔ امن وامان برقرار رکھنے والے تمام اداروں سے باز پرس ہونی چا ہئے۔ ہم دہشت گردی کی مذمت کر کر کے تھک چکے ہیں۔ میری حکومت اور آرمی چیف سے گزارش ہے کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کریں لوگوں کی عزت محفوظ رہنی چاہئے، شیعہ قوم پر بہت ظلم ہوا ہے، ہم حیدر کرار کے ماننے والے اور پرامن شہری اور قانون کا احترام کرتے ہیں۔
یورپ سے سے مزید