• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انس سرور کے لئے سال کے بہترین سیاستدان کا ایوارڈ

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) دی ہیرالڈ کی طرف سے انس سرور کو سال کے بہترین سیاستدان کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ ان کو یہ ایوارڈ حالیہ جنرل الیکشن میں لیبر پارٹی کی شاندار مہم چلانے پر دیا گیا ہے، جس میں انہوں نے 2019میں حاصل کردہ صرف ایک نشست کو 37 تک پہنچا دیا تھا۔ اسکاٹ لینڈ کے فسٹ منسٹر جان سوینی اور کیٹ فوربس کو بھی اس ایوارڈ کے لئے شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔ اسکاٹ لینڈ کے سابق فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کو غزہ کے تنازع پر پرجوش تقریریں کرنے پر ایوارڈ کے ساتھ ساتھ دونلڈ دیوردبیٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔ اسکاٹش کنزرویٹو پارٹی کی رہنما اینامل گولڈی کو سکاٹش پارلیمنٹ اور ہاؤس آف لارڈز میں بہترین کارکردگی پر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔ دیگر کئی سیاست دانوں کو بھی مختلف شعبوں میں حسن کارکردگی کے ایوارڈ دیئے گئے۔ انس سرور جنہیں گزشتہ تین سال میں دوبار یہ ایوارڈ ملا ہے انہوں نے جیو اور جنگ کو بتایا کہ وہ ملک و قوم کی خدمت کے لئے ہمیشہ کی طرح اپنی بہترین کوششیں جاری رکھیں گے۔
یورپ سے سے مزید