اوسلو( ناصراکبر) سہارا ویلفیئر فاونڈیشن ناروے کےچیئرمین حافظ اسلم کی کاوشوں کی وجہ سےسہارا فوسٹر ہوم کا قیام عمل میں لایا گیاہے۔ اس فوسٹر ہوم میں بچوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے سہارا ویلفیئر فاونڈیشن ناروے کےچیئرمین حافظ اسلم نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سہارا فوسٹر ہوم کا افتتاح دسمبر کے آخر میں کیا جائے گا۔ میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرا یہ خوب پایا تکمیل تک پہنچایا۔ حافظ اسلم نے کہا کہ آج کے دور میں مہنگائی، بیروزگاری، اور ابترمعاشرتی حالات نے بہت سے خاندانوں کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ ان مسائل کے باعث کئی معصوم بچے یتیمی کا شکار ہو جاتے ہیں اور ان کے خوابوں کی راہیں تاریک ہو جاتی ہیں۔ ان ہی بچوں کی زندگی کو سنوارنے اور ان کے مستقبل کو روشن کرنے کے لیے سہارا فوسٹر ہوم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تعلیم کو سہارا فوسٹر ہوم میں بنیادی اہمیت دی گئی ہے۔ یہاں بچوں کے لیے اردو اور انگلش میڈیم میں تعلیم دونوں کا انتظام موجود ہے تاکہ ہر بچہ اپنی صلاحیتوں کے مطابق تعلیم حاصل کر سکے۔ اس کے ساتھ قرآن کلاسز، بچوں کی روحانی تربیت کے لیے ماہر اساتذہ کی زیرِ نگرانی قرآن پاک کی تعلیم دی جاتی ہے، تاکہ وہ دین اور دنیا دونوں میں توازن قائم کر سکیں جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بچوں کو روبوٹکس کی تعلیم دی جاتی ہے تاکہ وہ تخلیقی سوچ کے ساتھ ٹیکنالوجی کی دنیا میں قدم رکھ سکیں ۔جسمانی صحت اور نشوونما کے لیے بچوں کو جمناسٹک کی تربیت دی جاتی ہے تاکہ وہ جسمانی طور پر بھی مضبوط اور متحرک رہیں یہاں پرکمپیوٹر لیب اور انٹرنیٹ: ایک جدید کمپیوٹر لیب اور انٹرنیٹ کی سہولت بچوں کو عالمی سطح پر علم اور تحقیق تک رسائی فراہم کرتی ہے۔ بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما کے لیے کھیل کے میدان، جھولے، اور دیگر سرگرمیوں کا انتظام موجود ہے نماز روم اور تفریحی سہولیات: بچوں کی روحانی تربیت کے لیے نماز کا خصوصی انتظام، اور تفریح کے لیے ٹی وی لاؤنج بھی فراہم کیا گیا ہےسہارا فوسٹر ہوم بچوں کو صرف ایک چھت ہی فراہم نہیں کرتا بلکہ انہیں مکمل تربیت اور دیکھ بھال مہیا کرتا ہے۔مدر کیئر اور سیکیورٹی: خواتین عملہ اور حفاظتی کیمرے بچوں کی 24/7 نگرانی کرتے ہیں تاکہ وہ خود کو مکمل محفوظ محسوس کریں۔ یہاں پرایک مکمل باورچی خانے میں ماہر باورچی بچوں کے لیے متوازن غذا تیار کرتے ہیں تاکہ ان کی جسمانی صحت بہترین رہے یہ ادارہ صرف یتیم خانہ نہیں بلکہ ایک مکمل تربیتی مرکز ہے جہاں ہر بچے کو جدید تعلیم، تخلیقی تربیت، اور اخلاقی اقدار سکھائی جاتی ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ان بچوں کا مستقبل صرف محفوظ نہ ہو بلکہ وہ سماجی، تعلیمی اور اخلاقی لحاظ سے مثالی شخصیت بن کر ابھریں۔