• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی پانی کے حقوق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے  کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پانی کے حقوق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی، 1991ء کے معاہدے میں کچھ خامیات بھی ہیں مگر پھر بھی اس کا مکمل اطلاق چاہتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جبکہ  وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یوم اطفال کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک حوصلہ افزا تقریب کا انعقاد کرتے ہوئے بچوں، والدین، کمیونٹی رہنماؤں، این جی اوز اور سرکاری افسران کو ایک آگاہی واک کے لیے اکٹھا کیا جس کا مقصد بچوں کے حقوق کی اہمیت اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کی مشترکہ ذمہ داری پر زور دینا تھا۔بچوں کا عالمی دن ہر سال 20 نومبر کو منایا جاتا ہے۔  اس دن کو منانے کا مقصد بچوں کے حقوق اور بہبود  کے حوالے سے بہتر سے بہتر انتظامات کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق  وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ کے پانی کے حقوق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی،1991 کے پانی کے معاہدے کے آئینی تحفظ پر زور دیتے ہوئےکہا کہ صوبائی حکومت سندھ کے پانی کے حصے پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) 1991 کے پانی کی تقسیم کے معاہدے کے آئینی تحفظ کا مطالبہ کرتی ہےحالانکہ اس معاہدے میں کچھ خامیاں بھی ہیں مگر پھر بھی اس کامکمل اطلاق چاہتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے نشان پاکستان میں بچوں کے عالمی دن کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہی۔ انہوں نے کالاباغ ڈیم پر اپنی پارٹی کی دیرینہ مخالفت کا اعادہ کیا اور کہاکہ یہ موقف شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے دور کا ہے جنہوں نے کموں شہید ضلع گھوٹکی میں تاریخی دھرنا دیا۔سندھ کے نمائندے کی حیثیت سے پارٹی کے کردار کےحوالے سے بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ کی حقیقی آواز ہے اور ہم سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی چھیننے نہیں دیں گے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ پانی کی تقسیم کے حوالے سے ہر منفی اقدام کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

اہم خبریں سے مزید