کراچی(ٹی وی رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی دونوں طرف کھیل رہے ہیں ،دیکھتے ہیں کب امپائر انہیں آؤٹ دیتا ہے، گنڈا پور کے خلاف کارروائی کا امکان ففٹی ففٹی ہے،پی ٹی آئی ملکی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکی ہے،مسلح جتھوں کا حملہ آور ہونا ملکی یکجہتی اور سلامتی کیلئے بڑا خطرہ ہے ،اگر یہ سیاسی سرگرمیاں کرتے ہیں تو بالکل کریں لیکن مسلح حملہ آور ہونے کی اجازت انہیں کسی طور پر نہیں دی جاسکتی۔ایپکس میٹنگ میں بھی کہا گیا کہ آپ جلسے بالکل کریں لیکن یلغار برداشت نہیں ہوسکتی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے خلاف کارروائی کا امکان ففٹی ففٹی ہے کیونکہ وہ دونوں طرف کھیل رہے ہیں ،دیکھتے ہیں کب امپائر انہیں آؤٹ دیتا ہے۔